ہزارہ یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سکالر سراج الحق نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:19

ہزارہ یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سکالر سراج الحق نے اپنے پی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سکالر سراج الحق نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کی ریسرچ کا عنوان Fabrication and characterization of AgO, SnO2 and TiO2 Nanoparticles for multiple applications تھا جسے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد رحمان گورا نے سپروائز کیا جبکہ آزاد کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر صادق الرحمن اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پروفیسر سلیم الله نے ایگزامنرز کے فرائض سر انجام دیئے۔

سراج الحق کے تھیسز کو ہالینڈ اور چین کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے ایویلیویٹ کیا۔ پبلک ڈیفنس کے موقع پر سراج الحق نے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور اپنی ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :