ایبٹ آباد میں شہری صحافت کے حوالہ سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی اور عمر اصغر خان فائونڈیشن کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں 20 سے زیادہ سول سوسائٹی کے سرگرم کارکنان نے شرکت کی جن کا تعلق ایبٹ آباد اور ہری پور کے قریب کے علاقوں سے تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی نے یورپی یونین کے تعاون سے ایک موبائل فون اپلیکشن متعارف کروائی جس کا نام عوام ہے، اس ایپ سے شہری اپنے علاقہ کے مسائل پر نیوز رپورٹز بنا سکتے ہیں، یہ ایپ پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور کوئی بھی شہری اس کو ڈائون لوڈ کر کے استعمال کر سکتا ہے، اس ایپ کو استعمال کرنے والے کو اپنی تمام معلومات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ کوئی بھی اس ایپ کا غلط استعمال نہ کر سکے اور اپنے علاقہ کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

اس موقع پر میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ارکان نے کہا کہ اس ایپ کو کچھ بڑے نیوز چینلز سے منسلک کیا جا رہا ہے اور اس سے شہریوں کی جانب سے بنائی گئی رپورٹس نیوز چینلز میں بیٹھے لوگ اپنے ٹی وی چینلز پر نشر بھی کر سکتے ہیں۔ ایم ایم ایف ڈی کی جانب سے کومل مغل اور ظفر نظامانی شامل تھے جبکہ عمر اصغر خان کے ادارہ کی جانب سے شاہ فیصل موجود تھے۔