خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا نہ شیطانی اور بزدلانہ عمل ہے، بے گنا ہ لوگوں کو نشانہ بنا نہ بلوچیت نہیں بے غیرتی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:23

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا نہ شیطانی اور بزدلانہ عمل ہے بے گنا ہ لوگوں کو نشانہ بنا نہ بلوچیت نہیں بے غیرتی ہے بچوں کو قتل کر نے مقصد دہشتگردوں کا اپنے ختم ہوتے وجود کو ثابت کر نا ہے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نو حقانی میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقع کی جائے وقوعہ کے دورے اور شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہی ،اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کے لئے ایک کروڑ رو پے کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا ،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہوں کو نشانہ بنانا بلوچیت نہیں بے غیرتی ہے براہمداغ بگٹی کوخواتین اور بچوں کے خون کا حساب دینا ہوگا،خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا شیطانی عمل ہے دہشت گردی مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے نام پر قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد وں کی کمر توڑ دی ہے اور اب دہشتگرد بچوں کو قتل کر کے اپنے ختم ہوتے وجود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم دہشتگردوں پر واضع کر نا چاہتے ہیں کہ ان سے اپنی ما ئوں ،بہنوں ،بچوں کے خون کا حساب لیں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ خود کو انسانی حقوق کے چیمپیئن سمجھنے والے لیڈران کی اس اندوہناک واقعے پر خاموشی مجرمانہ فعل ہے بلوچستان میںامن کی بحالی میں سیکورٹی فورسز کا کردار لازوال ہے اور ہم اپنی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کو ضرور شکست دیں گے ۔