سدا بہار کنوارے ’’سلمان خان ‘‘اپنی 52ویں سالگرہ کل منائیں گے

منگل 26 دسمبر 2017 13:19

سدا بہار کنوارے ’’سلمان خان ‘‘اپنی 52ویں سالگرہ کل منائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) بالی ووڈ میں اپنے تیز مزاج اور دبنگ اسٹائل کے باعث مشہور سلمان خان نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں۔سلمان خان نے منگل کو اپنی51ویں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

27دسمبر 1965کوبھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز1988میں فلم’بیوی ہو تو ایسی‘سے کیا۔فلم دبنگ سے دبنگ ہیرو کا خطاب پایااوربالی ووڈ کے سب سے موزوں بیچلر تسلیم کیے گئے۔انہوںنے میں نے پیار کیا،ساجن،ہم آپ کے ہیں کون،کرن ارجن، جڑواں،بیوی نمبر 1،ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام، وانٹڈ، پارٹنر ، لندن ڈریمز، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگراور دبنگ ٹو سمیت لاتعدادفلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

متعلقہ عنوان :