نواز شریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی - ڈاکٹر عاصم حسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 دسمبر 2017 12:11

نواز شریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی - ڈاکٹر عاصم حسین
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 دسمبر۔2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کے ساتھ جو جنگ کی جارہی ہے اسے دیکھ لیں گے ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔دبئی سے وطن واپس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور ملک میں اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور شریف برادران سعودی عرب جا کر گناہوں کی معافی مانگیں گے‘ ملکی اداروں کے ساتھ جو جنگ کی جارہی ہے اسے دیکھ لیں گے ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ملک میں اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے جس پرآنچ نہیں آنے دیں گے، عدلیہ اورفوج کے ساتھ جو جنگ کی جارہی ہے ہم اسے بھی دیکھ لیں گے اور ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ فی الحال پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، آئندہ الیکشن پی پی پی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں جب کہ وہ علاج کے غرض سے لندن گئے تھے۔