مشرف کیسز کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا‘ اس کو جلد کٹہرے میں لائیں گے‘

آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی عمرہ میں کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 29 دسمبر 2017 14:59

مشرف کیسز کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا‘ اس کو جلد کٹہرے میں لائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف کے کیسز کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا‘ مشرف کو بہت جلد کٹہرے میں لائیں گے‘ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد ہوئی نواز شریف سمیت لیگی کارکنون اور رہنمائوں نے محفل میلاد میں شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے مشرف کو بہت جلد کٹہرے میں لائیں گے۔ پرویز مشرف بہادر ہیں تو پاکستان آکر کیس کا سامنا کریں مشرف کے کیسزا کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :