مشرف بزدل ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہوا ہے-وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے۔نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 دسمبر 2017 15:37

مشرف بزدل ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہوا ہے-وقت آگیا ہے کہ آئین ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 دسمبر۔2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ایک بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں نوازشریف سمیت کارکنان اور راہنماﺅں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنان سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے اگر وہ بہادر ہے پاکستان آکر اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا سامنا کرے۔نوازشریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، پرویز مشرف کے کیسز کے حوالے سے عدلیہ کو جگانا ہوگا اور ہم بہت جلد پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :