Live Updates

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان سے سو فیصد متفق ہوں ‘رانا ثنائ اللہ خان

خواجہ سعد رفیق بالکل درست کہا کہ ملکی ترقی اور مضبوطی کیلئے سب کو ملکر چلنا چاہیے ‘(ن) لیگ نے فوج کیخلاف کبھی پروپیگنڈہ نہیں کیا، چھوٹی چھوٹی شرارتیں ہر وقت ہر طرف سے ہوتی رہتی ہیں‘شہباز شریف کی جدہ روانگی سیاسی مقاصد نہیں ہیںوہ مسلم امہ کے درپیش مسائل کے معاملے میں سعودی عرب گئے ہیں اگر نواز شریف کے جانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو بھی جائیں گے‘طاہر القادری باقر نجفی رپورٹ میں اپنے مرضی کے نتائج حاصل نہیں کر سکے اس لئے اب تمام شکاری وفاق سے ناکامی کے بعد پنجاب حکومت کیخلاف متحد ہو چکے ہیں‘ اگر کنٹینر پر چڑھانا ہے تو دونوں عمران خان اور زرداری بھی چڑھیں ‘پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15جنوری کوبلایا جائیگا ‘پریس کانفرنس

جمعہ 29 دسمبر 2017 18:59

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان سے سو فیصد متفق ہوں ‘رانا ثنائ اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ خان نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان سے سو فیصد متفق ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق بالکل درست کہتے ہیں ملکی ترقی اور مضبوطی کیلئے سب کو ملکر چلنا چاہیے ‘(ن) لیگ نے فوج کیخلاف کبھی پروپیگنڈہ نہیں کیالیکن چھوٹی چھوٹی شرارتیں ہر وقت ہر طرف سے ہوتی رہتی ہیں‘شہباز شریف کی جدہ روانگی سیاسی مقاصد نہیں ہیںوہ مسلم امہ کے درپیش مسائل کے معاملے میں سعودی عرب گئے ہیں اگر نواز شریف کے جانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو بھی جائیں گے‘طاہر القادری باقر نجفی رپورٹ میں اپنے مرضی کے نتائج حاصل نہیں کر سکے اس لئے اب تمام شکاری وفاق سے ناکامی کے بعد پنجاب حکومت کیخلاف متحد ہو چکے ہیں‘ اگر کنٹینر پر چڑھانا ہے تو دونوں عمران خان اور زرداری بھی چڑھیں ‘پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15جنوری کوبلایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس گیلری کے صدر ظہیر شہزاد اور ایاز شجاع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا آرمی چیف کا سینٹ میں جانا ایک اچھا اقدام ہے۔سعد رفیق نے جو بیان دیا ہے میں اس سے سو فیصد متفق ہوں۔جبکہ آصف غفور ،خورشید شاہ اور سعد رفیق تینوں کی بیان اپنی جگہ درست ہیں۔خواجہ سعد نے فوج کیخلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔

پاک فوج ہمارے لئے فخر کا ادارہ ہے۔یہ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہر پاکستان فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اسی پاک فوج نے میجر اسحاق جیسے بہادر بیٹے پیدا کیے ہیں۔چھوٹی چھوٹی شرارتیں ہر وقت اور ہر طرف سے ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) نے کبھی بھی فوج کیخلاف پروپیگنڈہ نہیں کیا ہے۔طاہر القادری باقر نجفی رپورٹ میں اپنے مرضی کے نتائج حاصل نہیں کر سکے ان کا خیالات تھا کہ رپورٹ کے منظر عام پرآنے کے بعد سب نظام بدل جائے گا اور پنجاب حکومت بھی گھر چلی جائے گی لیکن سب کچھ ان کی خواہشات کے مطابق نہیں ہو سکا اس لیے اب چند شکاریوں کے ساتھ ملکر پنجاب حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی نا اہلی کے بعد بھی عوامی پذیرائی کم نہیں ہوئی بلکہ اب 62فیصد تک پہنچ چکی ہے۔نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پورے کیے ہیں۔شہباز شریف کے جدہ جانے ہرگز سیاسی مقصد نہیں اور نہ وہ دھرنے رکوانے گئے ہیں وہ صرف مسلم امہ کو درپیش ایشوز کے متعلق گئے ہیں۔اس میں شکوک شبات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن نہ ہوں لیکن سینٹ اور عام انتخابات مقرر وقت پر ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات