Live Updates

نوازشریف کا نظریہ صرف کرپشن ہے،اسحق ڈار لوٹ مار کر کے کھربوں پتی بن گئے ہیں ،عمران خان

سے 2013 تک ان کے اثاثوں مین آٹھ سو گنا اضافہ ہو ا،ان کے دو بیٹوں کے پاس دبئی میں دو ٹاور ہیں۔ ان کی گیارہ کمپنیاں دبئی میں ہیں ،اسحق ڈار کے یہ سب کاروبار نوازشریف کا فرنٹ مین ہونے کی وجہ سے ہیں ،پاکستان کا وزیردفاع باہر کی کمپنی میں مشیر ہے اورسولہ لاکھ ماہانہ لیتا ہے ،حدیبیہ پیپر ملز کا کیس پوری طرح فالو کریں گے سوا ارب روپیہ ہضم نہیں کرنے دیں گے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

جمعہ 29 دسمبر 2017 19:38

نوازشریف کا نظریہ صرف کرپشن ہے،اسحق ڈار لوٹ مار کر کے کھربوں پتی بن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف کا نظریہ صرف کرپشن ہے۔اسحق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ظلم تو یہ کہ لوٹ مار کر کے یہ لوگ کھربوں پتی بن گئے ہیں ، 1981 سے 2002 تک انہوں نے ٹیکس نہیں دیا۔ جمعہ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2007 سے 2013 تک ان کے اثاثوں میں آٹھ سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

ان لوگوں نے ٹیکس چوری کے لیے ٹرسٹ بنایا ۔ان کے دو بیٹوں کے پاس دبئی میں دو ٹاور ہیں۔ ان کی گیارہ کمپنیاں دبئی میں ہیں۔ ان میں سے صرف ایک کمپنی ایچ ٹی ایس کے پاس 52 ولاز ہیں۔دیگر ممالک سے ان کمپنیوں میں لاکھوں ڈالرز کی ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں یعنی ان کی ادھر بھی کمپنیاں ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ ساٹھ ملین درھم سوئٹزرلینڈسے آرہے ہیں ترکی سے لاکھوں ڈالر آرہے ہیں ۔

اسحق ڈار کے یہ سب کاروبار نوازشریف کا فرنٹ مین ہونے کی وجہ سے ہیں۔ یہ عوامی پیسوں سے خفیہ معاہدے کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی پر ایسے ہی معاہدے کیے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا ہے کہ یہ ایک مافیا ہیں۔ عدلیہ کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ محمد صفدر اور حسین شریف بھی ان کی کمپنیوں کے ملازم بتائے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا وزیردفاع باہر کی کمپنی میں مشیر ہے اورسولہ لاکھ ماہانہ لیتا ہے۔ یہ جمہوریت بچانے کے لیے اپنی مافیا بچانے کی بات کرتے ہیں۔ ملتان میٹرو میں پونے دو ارب کا فراڈ چین میں پکڑا گیاہے۔ اورینج ٹرین، حدیبیہ پیپر ملز اس سے الگ ہیں۔حدیبیہ پیپر ملز کا کیس پوری طرح فالو کریں گے سوا ارب روپیہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ توہین عدالت کا قانون صرف کمزور لوگوں کے لیے ہے یہ جو توہین کر رہے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ اس مافیا کے دباو میں کیوں آرہا ہے جبکہ قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔میں نوازشریف کی تحریک کا انتظار کر رہا تھا اس کا استقبال کسانوں اور ختم نبوت والوں نے کرنا تھا اب پتہ چلا ہے کہ یہ دونوں بھائی سعودی عرب جا رہے ہیں۔

اگر ان کو کوئی خیال ہے کہ اس طرح ان کو کوئی ریلیف ملے گاتوان کی بھول ہے ،عمران خان پھرسڑکوں پر ہوگا۔ جب اسحق ڈار کے پاس ایک سکوٹر کے پیسے نہیں تھے ،میںنے اس وقت لندن میں فلیٹ خریدا۔ اب اس کے باون ولاز ہیں ۔ میرامقدمہ نوازشریف کو پڑھنا ہی نہیں آیا۔یہ لوگوں کو پاگل سمجھتے ہیں ،تیس سال اقتدار میں رہے خود کہتے ہیں پاکستان میں ظلم ہورہاہے۔

یہ مافیا اداروں پر تنقید کر رہا ہے۔یہ اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ہر سال دس ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں موروثی سیاست ہے۔ علی ترین کو ٹکٹ دینا موروثی سیاست نہیں ۔ وہ ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔کسی جماعت کے نسل در نسل رہنما نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات