جاتی امراء میں گیارہویں شریف کے ختم کا اہتمام ، نواز شریف ، پرویز رشید ، کیپٹن صفدر سمیت دیگر کی شرکت

فضا درود و سلام کی صدائوں سے گونج اٹھی، ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا، نواز شریف نے نماز جمعہ بھی کارکنوں کے ہمراہ ادا کی

جمعہ 29 دسمبر 2017 20:01

جاتی امراء میں گیارہویں شریف کے ختم کا اہتمام ، نواز شریف ، پرویز رشید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراہ میں پر گیارہویں شریف کے ختم کا اہتمام کیا گیا جس میں نواز شریف ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، پرویز رشید ، شاہ نواز رانجھا ، محسن شاہ نواز ، رانجھا ، سینیٹر مسعود مجید اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف نعت خوانون نے بارگارہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا،فضا درود و سلام کی صدائوں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔ محمد نواز شریف نے نماز جمعہ بھی کارکنوں کے ہمراہ ادا کی ۔