سعودی عرب میں معاملات طے پاگئے ہیں

نواز شریف سعودی عرب پہنچ کر معاملات کی حتمی منظوری دیں گے: غریدہ فاروقی

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 دسمبر 2017 22:56

سعودی عرب میں معاملات طے پاگئے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2017ء) غریدہ فاروقی کا دعوی ہے کہ شریف خاندان سے متعلق سعودی عرب میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ شہباز شریف سعودی عرب میں این آر او کی ڈیل کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجود نواز شریف کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اب نواز شریف سعودی عرب پہنچ کر معاملات کی حتمی منظوری دیں گے۔ غریدہ فاروقی نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب میں این آر او کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد نواز شریف اور  شہباز پھر لندن کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ غریدہ فاروقی نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں، ملاحظہ کیجیے: