شریف خاندان کی سعودی عرب جانے کی وجوہات سامنے آگئیں

شریف خاندان اختلافات کا شکار،شہباز شریف کو نواز شریف کی جانب سے بطور وزیر اعظم نامزدگی پر اعتبار نہیں ،زرائع

جمعہ 29 دسمبر 2017 23:30

شریف خاندان کی سعودی عرب جانے کی وجوہات سامنے آگئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2017ء) شریف خاندان کی سعودی عرب جانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، ذرائع کے مطابق شریف خاندان ایک بار پھر اندرونی اختلافات کا شکار ہوگیا ہے اور شہباز شریف کو نواز شریف کی جانب سے بطور وزیر اعظم نامزدگی پر اعتبار نہیں ہے کیونکہ شہباز شریف کو خدشہ ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد نامزدگی کرکے بھی فیصلہ تبدیل ہوا تھا جبکہ شہباز شریف نے اپنے تحفظات سے نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو گارنٹی کے بغیر نواز شریف پر اعتماد نہیں ہے ، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پہلے بھی مقامی اور عالمی پلیئرز کے کہنے پر شہباز شریف کی نامزدگی کی تھی تاہم حالات بہتر ہونے پر نواز شریف نے فیصلہ تبدیل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کو سعودی عرب مدعو کیا گیا ہے اور نواز شریف کو کچھ مخصوص پیغامات بھی دیے گئے ہیں جن میں نواز شریف کو تحریک عدل ملتوی کرنے کا پیغام شامل ہے جبکہ نواز شریف اور مریم کو اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہی. ذرائع کے مطابق سعودی شاہی خاندان کو شریف خاندان میں اختلافات پر بھی سخت تشویش ہے۔