سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کریں گے، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، عوام آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی دلانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،وزیر مملکت طلال چوہدری

ہفتہ 30 دسمبر 2017 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری انتخابی الائنس تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر 2018ء کے الیکشن میں ان تینوں جماعتوں کو بری شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور کامیابی دلانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں مگر ان کا خواب عوام مٹی میں ملا دیں گے۔