شریف خاندان کیخلاف کرپشن کیسز، سعودی عرب نے شہباز شریف کو کلئیر پیغام دے دیا

ہفتہ 30 دسمبر 2017 11:59

شریف خاندان کیخلاف کرپشن کیسز، سعودی عرب نے  شہباز شریف کو کلئیر پیغام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30دسمبر2017ء) :وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو سعودی حکام کی طرف سے کلیئر بتا دیا گیا کہ وہ پاکستان میں اپنے خلاف کیسز پر واویلا نہ کریں بلکہ ان مقدمات کا سامنا کریں ۔ قومی اخبارمیں دی گئی تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادوں کی جانب سے یہی کہا گیاہے کہ شریف خاندان اپنے خلاف چلنے والے کرپشن کے مقدمات کا سامناکریں اور ہر صورت میں احتجاج کی بات ختم کریں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف سعودی حکام کے بلاوے پر گئے ہیں وہ بھی شریف خاندان نے ملنے کے لئے درخواست کی تھی کیونکہ شریف خاندان این آر او کے بارے میں بھی سوچ رہی تھی جبکہ پارٹی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو بھی یہی پیغام دیا جائے گا کہ این آر او ممکن نہیں اپنے اوپر کرپشن کے کیسز کا سامنا کریں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق شریف فیملی اس مشکل وقت سے نکلنے کے لئے مغربی قوتوں سے مدد لینے کی کوشش کرئے گی لیکن موجودہ صورتحال میں سعودی حکومت شاید ان کو اب کوئی ریاعت دینے کے لئے تیار نہ ہو گی۔