سانحہ ماڈل ٹائون کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کوسیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ،کوئی ملک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا ، سعودی عرب میں نوازشریف ریجنل معاملات پر بات چیت کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب رانا اللہ کا طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس پرردعمل

ہفتہ 30 دسمبر 2017 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر قانون پنجاب رانا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کوسیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ،کوئی ملک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا ، سعودی عرب میں نوازشریف ریجنل معاملات پر بات چیت کریں گے۔

ہفتہ کو رانا ثناء اللہ نے طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، واقعہ پر مقدمہ دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوا، وہاں پر پاکستان عوامی تحریک اپنے مقدمے کیلئے موجود ہے، جن لوگوں پر الزام ہے وہ اپنے کیس کا سامنا کرنے کے لیے موجود ہیں،22 تاریخ کو مقدمے پر عدالتی کاروائی ہوئی، قانونی طریقے سے مقدمہ چل رہا ہے، یہ سانحہ ماڈل ٹائون پر اپنی سیاست قائم کر کے پی ایم ایل این کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی اس سیاست کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء میان نوازشریف کا مقابلہ نہ کرسکنے کے خوف سے مل بیھٹے ہیں، اور سانحہ ماڈل ٹائون کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں، کوئی بھی ملک ہو وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا ، سعودی عرب میں تو میاں نوازشریف ریجنل معاملات پر بات چیت کریں گے، دورہ سعودی عرب مسلم امہ کو درپیش مسائل پر مشتمل ہے۔