نواز شریف کوٹ مومن میں جلسہ سے خطاب کرینگے ، 6 جنوری کی نئی تاریخ کا اعلان

ہفتہ 30 دسمبر 2017 18:34

نواز شریف کوٹ مومن میں جلسہ سے خطاب کرینگے ، 6 جنوری کی نئی تاریخ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا آج بروز اتوار کو کوٹ مومن میں ہونے والا جلسہ دورہ سعودی عرب کی وجہ سے چھ جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے راہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا کوٹ مومن میں 31 دسمبر کو طے شدہ جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے جو کہ 31 دسمبر کی بجائے چھ جنوری کو ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کی وجہ سے کیا گیا ہے کوٹ مومن کے چھ جنوری کے جلسہ میں نواز شریف اور مریم نواز سمیت اہم راہنما خطاب کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :