آمر عوام سے حقوق چھینتے ہیں ،عوامی لیڈر عوام کے حقوق واپس دلاتے ہیں ،ْ ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے ،ْ

مخالفین نواز شریف کو گرانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں ،ْنواز شریف عوامی لیڈر ہیں ،ْ عوام کے فیصلے کو رد نہیں کیا جا سکتا ،مریم نواز کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 30 دسمبر 2017 19:47

آمر عوام سے حقوق چھینتے ہیں ،عوامی لیڈر عوام کے حقوق واپس دلاتے ہیں ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ء مریم نواز نے کہا ہے کہ آمر عوام سے حقوق چھینتے ہیں جبکہ عوامی لیڈر عوام کے حقوق واپس دلاتے ہیں ،ْ ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے ،ْ مخالفین نواز شریف کو گرانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں جو ایک دوسرے کا چہرہ بھی نہیں دیکھتے تھے ،ْ،ْنواز شریف عوامی لیڈر ہیں ،ْ عوام کے فیصلے کو رد نہیں کیا جا سکتا ،ْمحمد نواز شریف نے پہلے عدلیہ کو بحال کرایا اب وہ نظام عدل کو بحال کرایں گے ،ْ2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) انتخابات جیتے گی اور نواز شریف کی نااہلی کے بعد جو ترقی کا سفر رکا تھا اسے دوبارہ شروع کرے گی ۔

وہ ہفتہ کو حلقہ این اے 120 میں سنت نگر کے رہائشیوں میں لیز کے کاغذات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ سنت نگر کے شہریوں کو مالکانہ حقوق 1990ء کی دہائی میں دیئے گئے تھے جبکہ 2005ء میں ایک آمر نے چھین لئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک عوامی اور جمہوری لیڈر محمد نواز شریف نے خصوصی دلچسپی لے کر آپ کے حقوق واپس دلوائے ہیں اور حلقہ این اے 120کے الیکشن میں انہوں نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ خوف ہے کہ نواز شریف عوامی لیڈر ہیں،انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی نااہلی ہے کہ اقامہ پر نکالے ہوئے نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔کوئی جلسہ ،ْ کوئی اجلاس نواز شریف کا نام لئے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔پورے ملک کی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے۔ وہ مخالفین جو ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھتے تھے نواز شریف کی مخالفت میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں سے نواز شریف پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ہمارے خلاف گواہوں کو اپنی گواہی کا پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا گواہی دینے آئے ہیں،،ْ نواز شریف اور مریم نواز کے اکائونٹ میں کوئی بے ضابطگی دیکھنے میں نہیں آئی۔ مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کا ہاتھ دوسروں کی اے ٹی ایم اور زکوة پہ ہو ،ْ تمام اخراجات کے پی کے کی حکومت برداشت کر رہی ہو ،ْجنہوں نے اپنی آف شور کمپنی سے لندن فلیٹ اور بنی گالہ کی جائیدادیں بنائی ہوں اور منتخب حکومت پر دھاندلی کے الزامات لگائے ہوں، وہ صادق اور امین کیسے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 4برسوںسے رو رہے ہیں اور روتے رہیں گے جبکہ نواز شریف اس نااہلی سے مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2013ء میں حکومت سنبھالتے ہی قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر دیئے ہیں۔محمد نواز شریف نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ،ْ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ،ْ سڑکوں اور موٹرویز کے جال بچھائے ،ْ ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا ،ْ سی۔

پیک جیسے منصوبے کاآغاز کیا ،ْ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو ٹرین کے منصوبے مکمل کئے ،ْ کراچی میں گرین لائن منصوبے کا آغاز کیا ،ْ کراچی کا امن لوٹایا ،ْ دھرنوں اور سازشوں کے باوجود شبانہ روز محنت کر کے ترقی کے منصوبے مکمل کئے ،ْ مشکلات اور مسائل کے باوجود انہوں نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین گھبراہٹ میں کبھی مذہب ،ْ کبھی دھرنوں ،ْ کبھی عدالتوں کے پیچھے چھپتے ہیں جبکہ نواز شریف عوام کی خدمت کے عزم کو زندہ کئے ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ این اے 120 میں ترقیاتی کام کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہیں جس میں سٹریٹ لائٹس ،ْ واسا ،ْ سیوریج ،ْ بجلی کی تاروں کا نظام ،ْ گلیوں کی مرمت سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں اور ان کاموں سے عوام کے لیڈر نواز شریف پوری طرح باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ماضی میں عدلیہ کو بحال کرایا اب وہ ملک میں عدل کو بحال کرائیں گے۔

انہوںنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نواز شریف کے سپاہی بن کر اس کا مقدمہ لڑو گے ،ْ اس کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دوگے اور 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو آپ نے بتانا ہے کہ نواز شریف اہل ہے یا نااہل۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتے گی،ْ شیر دھاڑے گا اور نواز شریف کی نااہلی کے بعد ترقی کا جو سفر رکا ہے وہ دوبارہ شروع ہوگا۔بعدازاں مریم نواز نے شہریوں میں لیز کے کاغذات تقسیم کئے اور انہیں محمد نواز شریف اور کلثوم نواز کی طرف سے مبارکباد دی۔