نوازشریف کےدورے پرعمران خان اوران کےحواری خاموشی اختیارکریں،پرویزرشید

صدر(ن)لیگ کےدورہ سعودی عرب پرعمران خان اورحواریوں کےغیرذمہ دارانہ تبصرےپاکستان کےمسائل میں اضافہ کراسکتےہیں،ایسی بات بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بےخبرکھلاڑی ہی کرسکتے ہیں۔رہنماء ن لیگ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 دسمبر 2017 19:36

نوازشریف کےدورے پرعمران خان اوران کےحواری خاموشی اختیارکریں،پرویزرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے سینیٹرپرویز رشید نے خبردار کیا ہے کہ نوازشریف کےدورے پرعمران خان اوران کےحواری خاموشی اختیار کریں،صدرمسلم لیگ(ن)کےدورہ سعودی عرب کوذاتی قراردینے والے ناواقف ہیں، عمران خان کےغیرذمہ  دارانہ تبصرے پاکستان کے مسائل میں اضافہ کراسکتےہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کے دورہ سعودی عرب پرسیاسی مخالفین کے بیانات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدرمسلم لیگ(ن) کے دورہ سعودی عرب کوذاتی قراردینےوالے ناواقف ہیں۔

دورے کو ذاتی مقاصد کیلیے قرار دینے والے 2 ریاستوں کے تعلقات کی نوعیت سے ناواقف ہیں۔ ایسی بات بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبر کھلاڑی ہی کرسکتے ہیں۔پرویزرشید نے کہا کہ جیبیں کاٹنے والا یہ کھلاڑی قومی مفادمیں کی جانیوالی ملاقاتوں کوسمجھ ہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کےدورے پرعمران خان اوران کےحواری خاموشی اختیار کریں۔عمران خان اوران کے حواریوں کےغیرذمہ درانہ تبصرے بردار اسلامی ملک کی دل شکنی کاسبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کےغیرذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کےمسائل میں اضافہ کراسکتے ہیں۔واضح رہے صدر مسلم لیگ ن نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب دورے پرگئے ہوئے ہیں۔جہاں پردونوں رہنماء سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔