نواز شریف کا سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کے انتقال پر افسوس کا اظہار

خالد شمیم وائیں کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، سابق وزیراعظم کا تعزیتی پیغام

ہفتہ 30 دسمبر 2017 20:29

نواز شریف کا سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔…

متعلقہ عنوان :