نواز شریف سعودی شاہ محمد بن سلمان سے خصوسی ملاقات کیلئے سعودی ایئر لائن کے ذریعے ریاض روانہ

ہفتہ 30 دسمبر 2017 20:40

نواز شریف سعودی شاہ محمد بن سلمان سے خصوسی ملاقات کیلئے سعودی ایئر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2017ء) سابق وزیراعطم نواز شریف سعودی شاہ محمد بن سلمان سے خصوسی ملاقات کیلئے سعودی ایئر لائن کے ذریعے ریاض روانہ ہو گے، ہفتہ کے روز لاہور علامہ اقبال ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس دی739سے ریاض روانہ ہو گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مکہ مکرمہ سے ریاض پہنچیں گے، جہاں پر دونوں شریف برادران کی سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات ہو گی، نواز شریف اور شہباز شریف دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔