نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی کی حامی بھر چکے ہیں اور جلا وطنی اختیار کر سکتے ہیں ،برطانوی اخبار کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 30 دسمبر 2017 21:17

نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی کی حامی بھر چکے ہیں اور جلا وطنی اختیار ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سعودیہ روانہ ہوتے ہی بڑی خبر آ گئی ۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سیاست کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شیریف کا دورہ سعودیہ اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سعودیہ روانہ ہوتے ہی بڑی خبر آ گئی ۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے سعودی عرب پہنچتے ہی معاملات طے پاجائیں گے۔معاملات طے پانے کی صورت میں میاں نواز شریف ایک مرتبہ پھر جلا وطنی اختیار کر سکتے ہیں یا ممکنہ طور پر سیاست سے کنارہ کشی بھی کر سکتے ہیں ۔جلا وطنی کی صورت میں عدالتیں انکو سزا نہیں سنائیں گی۔اس سب ڈیل کے پیچھے سعودی عرب کی آشیر باد ہے۔

متعلقہ عنوان :