محمد نواز شریف کا نظریہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر مضبوط بنانا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری

ملک سے اندھیروں کال خاتمہ ، معیشت کی مضبوطی ،عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ،سی پیک کو تیزی سے مکمل کرنا،انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنانا نواز شریف کا نظریہ ،پارٹی کا نصب العین ہے صوبوں میں حکومت کرنیوالی اپوزیشن جماعتیں بے جا تنقید کی بجائے عوامی فلاح کیلئے مکمل کئے گئے کام عوام کے سامنے پیش کریں،ہمارا سیاسی نظریہ پوچھنے والے اپنی کارکردگی کا موازنہ کریں، وزیر مملکت کا بہارہ کہو میں سملی ڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

ہفتہ 30 دسمبر 2017 21:32

محمد نواز شریف کا نظریہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر مضبوط بنانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا نظریہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط بنانا ہے ، ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ا ، معیشت کی مضبوطی ،عوام کو صحت ،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانا، موٹر ویز کا جال بچھانا، سی پیک جیسے تاریخ ساز منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنااور انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنانا نواز شریف کا نظریہ اور پارٹی کا نصب العین ہے جس پر حکومت نے چند سالوں میں عمل کر کے دکھایاہے، ہم نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ،صوبوں میں حکومت کرنیوالی اپوزیشن جماعتیں تنقید کی بجائے عوامی فلاح کیلئے مکمل کئے گئے کام عوام کے سامنے پیش کرے۔

(جاری ہے)

ہمارا سیاسی نظریہ پوچھنے والے اپنی کارکردگی کا ہمارے ساتھ موازانہ کریں۔وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے یہ بات بہارہ کہو میں سمبلی ڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ محمد نواز شریف کا نظریہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط بنانا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک سے اندھیروں کو ختم کرنا ، معیشت کو مضبوط بنانا،عوام کو صحت ،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانا، موٹر ویز کا جال بچھانا، سی پیک جیسے تاریخ ساز منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنااور انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنانا نواز شریف کا نظریہ اور پارٹی کا نصب العین ہے جس پر حکومت نے چند سالوں میں عمل کر کے دکھایاہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ،صوبوں میں حکومت کرنیوالی اپوزیشن تنقید کی بجائے عوامی فلاح کیلئے مکمل کئے گئے کام عوام کے سامنے پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی نظریہ پوچھنے والے کارکردگی کا موازانہ کریں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں ملک میں ہونیوالے ترقیاتی کام انقلابی ہیں جن مثال گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مری روڈ پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کی اصولی منظوری وزیراعظم سے حاصل کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس کی تعمیر سے مری ، گلیات اور آزاد کشمیر جانے والے سیاحوں کو بھی سہولت میسر ہو گی ۔

وزیر اعظم جلد میر بھیگوال پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا افتتاح بھی کریں گے جس سے علاقے کے طلباء تکنیکی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سملی ڈیم روڈ کا پانی بھارہ کہو سے ہو کر اسلام آباد کے شہری علاقوں کو جاتا ہے اس پانی میں بھارہ کہو کے علاقے کو اس کا حق دلائینگے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی ہر مشکل حل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے زون تھری میں غیر حصول شدہ ایریا میں زمینوں کے انتقال پر پابندی لگا دی تھی جس کیلئے عدالت میں پیش ہو کر عوام کا موقف اور ان کی مشکلات کی تفصیل پیش کی ہے جس پر عدلیہ نے یہ پابندی ہٹا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام سرکاری سکولوں میں وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی وساطت سے سہولیات کی فراہمی اور تعمیر نو کا کام جاری ہے۔