مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خا لق جماعت ہے ،اس نے قا ئد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان بنا یا ، اب نواز شریف اور شہباز شریف کی قیا دت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں تر قی راہ پر گامزن کرا یا جا ئے گا

وفا قی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 30 دسمبر 2017 22:30

مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خا لق جماعت ہے ،اس نے قا ئد اعظم کی ولولہ انگیز ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) وفا قی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خا لق جماعت ہے اس جماعت نے قا ئد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان بنا یا اور اب محمد نواز شریف اور نا مزد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیا دت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں تر قی راہ پر گامزن کرا یا جا ئے گا ان کے حلقہ انتخاب کے 260دیہات میں سو ئی گیس فراہم کر دی گئی ہے اور دیگر تر قیاتی کام بھی جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نین کونسل سر والہ کے گائوں شکر درہ میں آبادی کے وسط میں عرصہ دراز سے بہنے والے گندھے نا لے کی تعمیر کے لئے اڑھا ئی کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ مختص کر کے اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود ، طلال بٹ کے علاوہ کام کی نگرانی والے محکمہ کے افسران بھی مو جود تھے اس موقع پر علاقہ کی کثیر آبادی نے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے نا لہ کی تعمیر کا کام شروع کرا دیا اس نا لہ کے سبب شکر درہ گائوں میں ہزاروں افراد ہیپاٹا ئٹس بی اور سی جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اس نا لہ کی تعمیر سے علاقہ میں عوام کی صحت کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی آئے گئی علاقے کے مکینوں نے شیخ آفتاب احمد کی جا نب سے اپنے حلقہ انتخاب خصوصاً یو نین کونسل سروالہ میں کروڑوں روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں میں ان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ علاقہ کے عوام ان کے احسانا ت کو کھبی نہیں بھو لے گئے اور یہ علاقہ ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی علاقہ کے عوام اپنے محسن شیخ آفتاب احمد کو بھاری اکثریت سے کا میاب کرائیں گے ۔