مریم نواز کی ادراوں سے ٹکراو کی پالیسی سے سعودی عرب شدید نالاں

نواز شریف کے سیاسی مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے: برطانوی جریدے کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 دسمبر 2017 22:25

مریم نواز کی ادراوں سے ٹکراو کی پالیسی سے سعودی عرب شدید نالاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء) برطانوی جریدے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب مریم نواز کے اداروں سے ٹکراو کی پالیسی سے شدید نالاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے کی جانب سے جاری کردی خصوصی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دباو پر نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہونے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ جبکہ وہ جلاوطنی اختیار کرنے پر بھی رضامند ہیں۔

(جاری ہے)

یوں ان کیخلاف کیسز بھی ختم کر دیے جائیں۔ رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی قیادت کے دباو پر ہی نواز شریف شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے پر مجبور ہوئے۔ جبکہ سعودی قیادت مریم نواز سے بھی شدید نالاں ہے۔ سعودی عرب مریم نواز کے اداروں خاص کر عسکری اداروں سے ٹکراو کی پالیسی سے شدید نالاں ہے۔ اس لیے ان کا سیاسی مستقبل غیر یقینی کا شکار ہوگیا ہے۔