نواز شریف اگر ہمیں پاکستان کے اندر پیسے دے دیں تو ہم انہیں چھوڑ دیں گے ،شیخ رشید

اتوار 31 دسمبر 2017 12:00

نواز شریف اگر ہمیں پاکستان کے اندر پیسے دے دیں تو ہم انہیں چھوڑ دیں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31دسمبر2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اگر ہمیں پاکستان کے اندر ڈیل کر کے پیسے دے دیں تو ہم انہیں چھوڑ دیں گے ،پا کستان میں ڈیل کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران سعودی عرب چھوڑ کر کسی اور ملک بھی تین دفعہ ہو آئیں یہ پاکستان میں کرپشن کے کیسز سے نہیں بچ سکتے جو سعودی عرب میں شہزادے پکڑے گئے ہیں انہوں نے شریف خاندان کے ساتھ 12بلین ریال کا مسئلہ طے کرنا ہے جب ان ایک سوال میں پوچھا گیا کہ شیخ صاحب سعودی شہزادے تو پیسے دے کر رہائی حاصل کر رہے ہیں جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر پاکستان میں ہمیں پیسے دے دیں تو ہم انہیں چھوڑ دیں گے ،ڈیل ان کو اب پاکستان میں ہی کرنی پڑے گی ۔

نواز شریف کو سمجھ ہونی چاہے کہ اب جنرل بٹ نہیں جنرل قمر جاوید باجوہ ہے۔اور نہ ہی اب جسٹس ملک قیوم ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :