Live Updates

پاکستان میں یہودی لابی کے اقتدار کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا‘راجہ افتخار ایوب

پاکستان میں آنیوالا دور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا ہی ہو گا اور ملک کی غیور عوام سازشی عناصر کے تمام تر حربے خاک میں ملا دینگے جمہوریت کا راگ الاپنے والے عمران خان اورآصف علی زرداری کو علامہ طاہر القادری سے جمہوریت کا درس لیتے دیکھ کر ترس آتا ہے میاں نواز شریف اور( ن) لیگ کو جب عوام نے پلس کر دیا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت انھیں مائنس نہیں کر سکتی‘‘رہنماء (ن)لیگ آزادکشمیر

اتوار 31 دسمبر 2017 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر وسابق ممبر کشمیرکونسل راجہ افتخار ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہودی لابی کے اقتدار کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔میاں نواز شریف اور( ن) لیگ کو جب عوام نے پلس کر دیا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت انھیں مائنس نہیں کر سکتی۔

جمہوریت کا راگ الاپنے والے عمران خان اور زرداری کو طاہر القادری سے جمہوریت کا درس لیتے دیکھ کر ترس آتا ہے کہ یہ لوگ اقتدار کیلئے ہر دروازے پر بھٹک رہے ہیں لیکن قدرت نے انکے ہاتھوں سے اقتدار کی لکیر ہی مٹا دی ہے۔پاکستان میں آنیوالا دور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا ہی ہو گا اور ملک کی غیور عوام سازشی عناصر کے تمام تر حربے خاک میں ملا دینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ڈیڈھ سال کے مختصر عرصہ میں تعمیر و ترقی،گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے کیلئے جو اقدام اٹھائے ماضی میں کہیں انکی مثال نہیں ملتی۔غربی باغ کی تاریخ میں پہلی بار حکومتی فنڈز شفاف انداز سے استعمال ہو رہے ہیں۔ہم قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ وہ غربی باغ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی جانب خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ فاروق حیدر کی موجودگی میں کوئی طاقت غربی باغ میں عوامی حقوق پرشب خون نہیں مار سکے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں واحد شریف خاندان ہے جس پر سعودی عرب سمیت تمام مسلم قیادت اور مہذب عالمی دنیا انحصار کر رہی ہے۔زرداری پر آئے تو راتوں رات ملک بیچ کر کھا جائے اور عمران تو اقتدار کیلئے یہودی لابی کے قدموں کی خاک چھان رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فاروق حیدر نے کمال حکمت عملی سے سردار عتیق کو غربی باغ تک محدود کر دیا ہے اور اب اسکو حتمی انجام تک ہم پہنچائیں گے۔حکومت کی طرف سے ن لیگ غربی باغ کے زریعے دیے گئے تمام منصوبے گرائونڈ پر موجود ہیں جبکہ سردار عتیق اور اسکے حواری اب بھی لوٹ مار کی اپنی پرانی روایت جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب انھیں ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

غربی باغ میں حکومتی فنڈز و ایم ایل اے فنڈز ن لیگ کی دین ہے اور کسی کو ان منصوبوں پر کرپشن نہیں کرنے دینگے۔افتخار ایوب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ن لیگ نے سب ڈویژن دھیرکوٹ کے اداروں سے سفارشی کلچر ختم کیا ہے اور اب عوام کو عدل و انصاف کے تمام اداروں تک با آسانی رسائی حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فاروق حیدرکی حکومت کے پانچ سال مکمل کرنے تک حلقہ غربی باغ میں عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات