Live Updates

گیندیں کرانے والا وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا ہے، احسن اقبال

جولائی میں انشا اللہ عوامی طاقت سے پھر مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی، عمران خان سے تو یونین کونسل کا چئیرمین سیاست میں زیادہ تجربہ رکھتا ہے، ، جو ملک کو ترقی میں دیکھتا برداشت نہیں کر رہا ،نئے پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں، دھرنوں اور رونے سے تبدیلی نہیں آئے گی ، اے پی سی حکومت کو بلیک میل اور جمہوریت پر شب خون مارنے کا حربہ ہے ، عوام کو بیوقوف بنانے کی سیات شروع ہو چکی ہے ،اپوزیشن جماعتیں اکھٹی بھی ہو جائیں تو نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں،وفاقی وزیر داخلہ کا تقریب سے خطاب

اتوار 31 دسمبر 2017 16:23

ناروال /شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی 2018میں انشا اللہ عوام کی طاقت سے پھر مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی عمران خان سے تو یونین کونسل کا چئیرمین سیاست میں زیادہ تجربہ رکھتا ہے گیندیں کرانے والا وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا ہے جو کہ ملک کو ترقی میں دیکھتا برداشت نہیں کر رہا نئے پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں دھرنوں اور رونے سے تبدیلی نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ احسن اقبال نے دورافتادہ دیہات ایک کروڑ ستائیس لاکھ روپے منڈیالی تا کھوسہ سڑک کے منصوبہ کے سنگ بنیاد اور موضع کھوسہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم پی ایز رانا منان خان ،خواجہ وسیم بٹ کے علاوہ رانا جاوید وارث ،لیاقت عرف کالا ،کنٹریکٹر چوہدری مشتاق بھٹی،اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ،احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 4سال سے رو رہا ہے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں ہم نے حقیقت میں عوام کا خادم ہونے کا ثبوت دیا ،مسلم لیگ ن نے سڑکوں ،یونیورسٹیوں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کیا ، ان سازشیوں نے ملک کو دھرنوں ،نقصان کے تحائف دئیے عوام ان کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں ان کی باتوں میں ہر گز آنے والے نہیں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی اور ان سازشی عناصر کو دوبارہ منہ کی کھانی پڑے گی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے دہشت گردوں کو انکے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت کو بلیک میل اور جمہوریت پر شب خون مارنے کا حربہ ہے ، عوام کو بیوقوف بنانے کی سیات شروع ہو چکی ہے ،اپوزیشن جماعتیں اکھٹی بھی ہو جائیں تو نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں، ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018 کے انتخابات میں یقینی شکست نے خوف ذدہ کر رکھا ہے وہ کسی بھی حد تک جا کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں جو کہ وہ نہیں بن سکیں گے،عمران خان کی قسمت میں اقتدار نہیں صرف رونا دھونا لکھا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا این آر او ملک میں انرجی ،معیشت اور امن کا ہے جبکہ معافی تلافی کا این آر او پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔

اپوزیشن اتحاد جمہوریت پر شب خون مارنا چاہتا ہے ،اگر کے پی کے اور سندھ کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو جمہوریت کا سفر جاری رہے گااب فیصلے عوام کی عدالت میں ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات