پاکستان میں یہودی لابی کے اقتدار کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا‘میاں نواز شریف اور ن لیگ کو جب عوام نے پلس کر دیا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت انھیں مائنس نہیں کر سکتی
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر وسابق ممبر کشمیرکونسل راجہ افتخار ایوب خان کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 31 دسمبر 2017 16:25
(جاری ہے)
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ڈیڈھ سال کے مختصر عرصہ میں تعمیر و ترقی،گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے کیلئے جو اقدام اٹھائے ماضی میں کہیں انکی مثال نہیں ملتی۔غربی باغ کی تاریخ میں پہلی بار حکومتی فنڈز شفاف انداز سے استعمال ہو رہے ہیں۔
ہم قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ وہ غربی باغ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی جانب خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ فاروق حیدر کی موجودگی میں کوئی طاقت غربی باغ میں عوامی حقوق پرشب خون نہیں مار سکے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں واحد شریف خاندان ہے جس پر سعودی عرب سمیت تمام مسلم قیادت اور مہذب عالمی دنیا انحصار کر رہی ہے۔زرداری پر آئے تو راتوں رات ملک بیچ کر کھا جائے اور عمران تو اقتدار کیلئے یہودی لابی کے قدموں کی خاک چھان رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ فاروق حیدر نے کمال حکمت عملی سے سردار عتیق کو غربی باغ تک محدود کر دیا ہے اور اب اسکو حتمی انجام تک ہم پہنچائیں گے۔حکومت کی طرف سے ن لیگ غربی باغ کے زریعے دیے گئے تمام منصوبے گرائونڈ پر موجود ہیں جبکہ سردار عتیق اور اسکے حواری اب بھی لوٹ مار کی اپنی پرانی روایت جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب انھیں ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔غربی باغ میں حکومتی فنڈز و ایم ایل اے فنڈز ن لیگ کی دین ہے اور کسی کو ان منصوبوں پر کرپشن نہیں کرنے دینگے۔افتخار ایوب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ن لیگ نے سب ڈویژن دھیرکوٹ کے اداروں سے سفارشی کلچر ختم کیا ہے اور اب عوام کو عدل و انصاف کے تمام اداروں تک با آسانی رسائی حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فاروق حیدرکی حکومت کے پانچ سال مکمل کرنے تک حلقہ غربی باغ میں عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.