نواز شریف سے متعلق برطانوی جریدے کی خبر بے بنیاد ہے،سعودی عرب میں کوئی ڈیل نہیںہورہی، احسن اقبال

عوامی تحریک کی اے پی سی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو کمزور کرنا ہے ، (ن) لیگ آئندہ انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی ،وفاقی وزیر داخلہ کا جلسہ سے خطاب

اتوار 31 دسمبر 2017 17:20

ناروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عوامی تحریک اے پی سی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ملک میں افراتفری اور انتشار کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، سعودی عرب میں کوئی ڈیل نہیں ہورہی، نواز شریف سے متعلق برطانوی جریدے کی خبر بے بنیاد ہے، (ن) لیگ آئندہ انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جلسہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق برطانوی جریدے کی خبر بے بنیاد ہے، بے بنیاد خبروں کا مقصد (ن) لیگ کی مقبولیت کو نقصان پہنچانا ہے، (ن) لیگ آئندہ انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی، (ن) لیگ عوام کی طاقت کے ساتھ الیکشن جیتے گی، سعودی عرب میں کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، عوام اور اداروں کو مل کر ملک میں امن و استحکام قائم کرنا ہوگا، عوامی تحریک کی اے پی سی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، اے پی سی پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرے گی، ملک میں افراتفری اور انتشار کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، اپوزیشن جماعتں شکست کے ڈر سے انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہیں۔