Live Updates

عمران خان اور حواری نوازشریف کے دورہ سعودی عرب پر خاموشی اختیار کر یں ،ْ پرویزر رشید

غیر ذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کے لئے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں ،ْسابق وفاقی وزیر

اتوار 31 دسمبر 2017 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کے حواری نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر خاموشی اختیار کریں ،ْ غیر ذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کے لئے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کوذاتی یا جماعتی مقاصد کیلئے قراردینا دو برادر ریاستوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے ناواقف اور بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبر کھلاڑی ہی کا کام ہے ،ْوہی ایسا کرسکتے ہیں جو اپنی ہر ملاقات کو جیبیں کاٹنے کیلئے استعمال کرتا ہو وہ قومی مفاد کے لئے کی جانے والی ملاقاتوں کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات