پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ، 23ہزار لیٹر جانوروں کی چربی سے تیار کردہ تیل، 18ہزار کلو ناقص مرچ مصالحے، بھاری مقدار میں جعلی مکھن برآمد

پیر 1 جنوری 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) کہیں ہل چلے، کہیں تالے پڑے، کوئی جیل گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا پر زمین تنگ کر دی اور صوبے بھر میں متعدد مقامات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 23ہزار لیٹر جانوروں کی چربی سے تیار کردہ تیل، 18ہزار کلو ناقص مرچ مصالحے، بھاری مقدار میں جعلی مکھن برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویجیلنس سیل کی اطلاع پر ٹھوکر پر ناکہ لگا کر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 23 ہزار لیٹر سے زائد چربی سے نکلا تیل پکڑ لیا۔ گجرات میں تیار کردہ تیل کا ٹرک سپلائی کے لیے لاہور لایاجا رہا تھا۔ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر ٹھوکر پرہائی وے ولیس کی مدد سے خصوصی ناکہ لگا کر ٹرک پکڑا گیا۔ٹرک نمبری جی ایل ٹی 7730 میں 23 ٹن سے زائد تیل موجود تھا۔

(جاری ہے)

تیل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،گجرات میں واقع پروڈکشن یونٹ کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ جانوروں کی باقیات سے نکلے تیل کو استعمال شدہ تیل میں شامل کر کے دوطارہ پیک کیا جاتا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ٹیمیں دن رات متحرک، پنجاب میں ملاوٹ کا انجام جیل کے سوا کچھ نہیں۔ ایسا کوکنگ آئل استعمال کرنے سے کینسر جیسی خطرناک نیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

: عوام ہمیشہ مستند اور معیاری کمپنی کا کوکنگ آئل ہی استعمال کریں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے جار ی ہونے والی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں زہریلے کیمکل ملے پانی سے اگنے والی 160 کنال سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں۔ سبزیاں تلیاں والا روڈ اور ککیاں والا کے علاقے میں تلف کی گئیں۔اوکاڑہ کے مضافاتی گاوں میں بھی 144 کنال زہریلی سبزیوں پر ہل چلا دیے گئے۔

مزید کاروائیوں میں گوجر خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملاوٹ ذدہ مرچ مصالحے تیار کرنی والی فیکٹری پکڑی گئی۔ اے این فوڈز (المعروف الشیخ مصالحہ جات) مرچوں میں چوکر، لکڑی کا برادہ اور زہریلے رنگوں کی ملاوٹ کرتا پایا گیا۔فیکٹری سے 8 ہزار کلو مرچیں، ساڑھے چھ ہزار کلو ملاوٹ کا خام مال برآمد کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ جمیل آباد راولپنڈی میں جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی۔فیکٹری میں مکھن اور دیسی گھی کی تیاری میں سٹارچ، بناسپتی گھی اور فلیور کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ جانوروں کی باقیات، چربی سے نکلے تیل سے کوکنگ آئل کی تیار کرنے والی فیکتری پکڑی گئی۔

متعلقہ عنوان :