17ئ کا یادگار سال ختم ہوا،سال 2018ء پاکستان کیلئے چیلنجز کے ساتھ بہت اہمیت کا حامل ہوگا،جنرل قمر جاوید باجوہ

پیر جنوری 00:40

راولپنڈی ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2017ء کا یادگار سال ختم ہوا، 2018ء کا سال پاکستان کیلئے داخلی اور خارجی یادگاری چیلنجز کے ساتھ بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ چیلنجز مواقع میں تبدیل ہو سکتے ہیں، باقی ماندہ حصے کا کام ہم نے کرنا ہے اور انشاء اللہ مل کر ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے عزم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔