آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 1 جنوری 2018 10:21

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور استورمیں منفی 10، قلات، گوپس اور کوئٹہ میں منفی 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :