سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ

پیر 1 جنوری 2018 10:22

ریاض ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80 فیصد اضافے کے بعد نیا نرخنامہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق نئے پٹرول نرخنامے کے مطابق پٹرول 91کی قیمت 1.73ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95کی قیمت 2.04 ریال ہوگئی ہے۔ نیا نرخنامہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات12بجے سے نافذ العمل ہوگیا۔ وزارت توانائی و صنعت اور قدرتی ذخائر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئے نرخنامے میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :