سعودی عرب میں میں پٹرول کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ لاگو

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 11:00

سعودی عرب میں میں پٹرول کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ لاگو
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80فیصد اضافے کے بعد نرخنامہ جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق پٹرول 91کی قیمت 1.73ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95کی قیمت 2.04 ریال ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نیا نرخنامہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات12بجے سے نافذ العمل ہوگیا۔ وزارت توانائی، صنعت اور قدرتی ذخائر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئے نرخنامے میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :