جامعہ کراچی میں داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں

پیر جنوری 11:00

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں۔ جامعہ کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق جامعہ کراچی میں داخلہ ٹیسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اور ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ پروگرام)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیسیں کل 2جنوری سے 12جنوری تک ایچ بی ایل کے کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :