نواز شریف کی ناصر خان جنجوعہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 11:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے سابق وزیرا عظم نواز شریف نے پانچ گھنٹے ملاقات کی ،جاتی امرا ایک گاڑیوں کا قافلہ جاتا ہوا بھی دکھایا گیا۔ ایک ہنگامہ برپا تھا لیکن میں ذاتی طور پر آپ کو یہ بتاﺅں کہ جنرل ناصر جنجوعہ کے ساتھ نواز شریف کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے جن دنوں انتشار اور خلفشار کی بات کی تو ان دنوں میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے رابطہ کر رہا تھا لیکن وہ آفس میں موجود نہیں تھے ، ان کے آفس سے مجھے جو اشارہ ملا کہ اس کے مطابق وہ پاکستان میں نہیں ہیں۔ اور ان لوگوں نے 5 گھنٹے ملاقات کی خبر چلا دی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کے پاس جا کر جب بھی کوئی سنجیدہ بات کرو تو وہ سن رہے ہوں گے ، لیکن میاں صاحب زیادہ دیر توجہ نہیں دیتے۔ ان کا ذہن زیادہ دیر تک کوئی سنجیدہ بات برداشت نہیں کر سکتا۔ میں اپنے مطابق یہ کہہ رہا ہوں کہ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور نواز شریف کی ملاقات کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :