ڈسکہ میںشدید دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ایک بچی جاں بحق، 10زخمی

پیر 1 جنوری 2018 11:20

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ڈسکی میں شدید دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقے رنجھائی کے قریب شدید دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :