انوپم کھیر نے اپنی511 ویں فلم کی عکس بندی جھاڑکھنڈ میںمکمل کر لی

پیر جنوری 11:59

انوپم کھیر نے اپنی511 ویں فلم کی عکس بندی جھاڑکھنڈ میںمکمل کر لی
ممبئی۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی511 ویں فلم کی عکس بندی جھاڑکھنڈ میںمکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انوپن کھیر نے فلم ’’رچنی ڈائریز اور ایم ایس دھونی‘‘ کے بعد اب اپنی نئی 511 ویں فلم کی عکسبندی جھاڑ کھنڈ میں مکمل کر لی ہے، اس ضمن میں انوپم کھیر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ انہوں نے جھاڑ کھنڈ کی مختلف جگہوں پر فلم کی عکسبندی مکمل کر لی ہے اور موقع پر انہوں نے فلم کا ایک پوسٹر بھی شئیر کیا۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :