بی پی ایل میں کل میلبورن سٹارز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

پیر 1 جنوری 2018 12:12

سڈنی۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) آسٹریلوی مینز بگ بیش لیگ میں کل منگل کو واحد میچ میلبورن سٹارز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں میلبورن میں پنجہ آزما ہوں گی۔

(جاری ہے)

برسبین ہیٹ کی ٹیم نے چار میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میلبورن سٹارز نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔