کرینہ کپور خان ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

پیر 1 جنوری 2018 12:20

کرینہ کپور خان ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں
ممبئی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان انسٹاگرام پر نئے سال کے آغاز پر ووگ میگزین جنوری کے تازہ شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساحل پر کھڑی ہیں جس میں انہوں نے چمکدار گولڈ لباس اور بال کھلے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔