ورون دھون کی فلم ’’بیوی نمبر 1 ‘‘ کے ریمیک بارے خبروں کی تردید

پیر جنوری 12:20

ورون دھون کی فلم ’’بیوی نمبر 1 ‘‘ کے ریمیک بارے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ’’بیوی نمبر 1 ‘‘ کے ریمیک بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’بیوی نمبر 1 ‘‘ کے ریمیک کے سلسلے میں ورون دھون کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے فلم’’’بیوی نمبر 1 ‘‘ کے ریمیک سے متعلق پوچھتے ہیں، فلم کا ریمیک بنانا اچھا ہے لیکن اس پر کام شروع کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ صرف افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ہم فلم پر کب کام شروع کریں گے، ابھی میں فلم ’’اکتوبر‘‘ اور ایک نئی فلم پر کام کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :