پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی:عبدالرزاق

پیر جنوری 11:54

پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی:عبدالرزاق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء)قومی ٹیم کے آل راﺅنڈرعبدالرزاق نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران عبدالرزاق نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پی ایس ایل میں شرکت کے خواہشمند تھے لیکن حالات توقعات کے برخلاف رہے کیونکہ ان کی واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی جس کی وجہ سے پی ایس ایل میں کھیلنے کی امید پوری نہیں ہو سکی۔ سابق آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرلیا تو ممکن ہے کہ وہ بھی آئندہ برس پی ایس ایل میں کھیل سکیں لیکن انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ فارم اور فٹنس کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔