سلمان خان ،دھرمیندر سے ملنے فارم ہاؤس پہنچ گئے

سلمان خان اور دھرمیندر نے ایک ساتھ 1998 میںفلم ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا ‘‘میں کام کیا تھا‘کاجول بھی شامل تھیں

پیر 1 جنوری 2018 12:20

سلمان خان ،دھرمیندر سے ملنے فارم ہاؤس پہنچ گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں ماضی کے مقبول اداکار دھرمیندر کو سرپرائز دیا اور ان سے ملاقات کے لیے فارم ہاؤس پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر دھرمیندر بہت خوش ہوئے ۔ سلمان خان اور دھرمیندر نے ایک ساتھ 1998 میں ریلیز ہونیوالی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا میں کام کیا تھا جسکی کاسٹ میں کاجول بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

82 سالہ دھرمیندر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ فارم ہاؤس پر آپ کی سرپرائز آمد نے میرے دل کو چھو لیا ہے ، سلمان خان آپ ہمیشہ میرے لیے بیٹے کی طرح رہیں گے ۔اس تصویر کو سینکڑوں افراد لائیک اور ری ٹویٹ کرچکے ہیں دوسری جانب دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے بھی یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سلمان خان کے ساتھ فلم ریس 3 میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :