امیتابھ بچن کی رجنی کانت کو نئی سیاست جماعت بنانے پر مبارکباد

میری سیاست کسی مذہب، نسل، ذات پرنہیں بلکہ روحانیت پرمبنی ہوگی، رجنی کانت

پیر جنوری 12:26

امیتابھ بچن کی رجنی کانت کو نئی سیاست جماعت بنانے پر مبارکباد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن نے رجنی کانت کو نئی سیاست جماعت بنانے پر مبارکباددیتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہی- تامل اور بالی ووڈ فلموں کے لیجنڈ اداکاررجنی کانت اب سیاست میں بھی انٹری دینے کو تیارہیں اوراس حوالے سے بہت پرجوش بھی ہیں -رجنی کانت نے 2021ء کے انتخابات میں بھارتی ریاست تامل ناڈومیں اسمبلی کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوارمیدان میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

معروف اداکار امیتابھ بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اداکارکا سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ عہدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارنے کہا کہ 1996 میں بھی سیاست میں آکرعہدہ حاصل کرسکتا تھا پر اس وقت میری عمر 45 برس تھی تاہم اب میری سیاست کسی مذہب، نسل، ذات پرنہیں بلکہ روحانیت پرمبنی ہوگی۔

اداکارکا کہنا تھا کہ پورے سسٹم کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، بھارت میں جمہوریت کرپٹ ہوچکی ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایک وقت تھا جب حکمران دوسرے ممالک کو لوٹا کرتے تھے پر اب ایسا وقت آگیا ہے کہ حکمران اب اپنے ہی ملک کو لوٹتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ سیاست فلم نہیں یہاں ہمیں خود کی آواز کو کونے کونے تک پہچانی ہوتی ہے۔

Your Thoughts and Comments