سعود اورجویریہ نے مستقبل میں فلم بنانے کا ارادہ کرلیا

مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی‘سعود اور جویریہ

پیر جنوری 12:26

سعود اورجویریہ نے مستقبل میں فلم بنانے کا ارادہ کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) پاکستانی اداکارہ سعود اور انکی اہلیہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں لاتعداد ڈرامہ سیریل کے ساتھ ساتھ درجنوں فلمیں بھی بن رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی ۔

(جاری ہے)

کچھ نا اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نیا ٹی وی پراجیکٹ ڈرامہ محبت زندگی ہے مقبولیت حاصل کر چکا ہے ، اس شاندار کامیابی کے بعد ہمارا مستقبل میں فلم بنانے کا بھی ارادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :