سنگاپور کی اقتصادی شرح نمو2017ء کے دوران 3.5 فیصد رہی

پیر 1 جنوری 2018 12:26

سنگاپور سٹی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سنگاپور نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہی جس کی وجہ ملکی پیدواری سرگرمیوں اور مصنوعات کی برآمد میں اضافہ اور عالمی معاشی شرح نمو ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم لی حسین لونگ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 2017 ء کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہی جس کی وجہ عالمی معاشی شرح نمو ہے۔سال کے دوران ملک میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی بیرون ملک طلب میں اضافہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی شرح نمو کے ان کی ملکی اقتصاد پر مثبت اثرات مرتب ہوئے تاہم اس دوران اندرون ملک پیداواری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا۔