البانیہ کی مجموعی قومی پیداوار میں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 3.55 فیصد اضافہ

پیر 1 جنوری 2018 12:26

ترانہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) البانیہ نے کہا ہے کہ 2017 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار میں 3.55 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تجارت، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں کی بہتر کارکردگی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2017 ء کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار 3.87 فیصد رہی جو کہ 2016 ء کے پہلے 9 مہینوں کے مقابلے میں 3.55 فیصد زیادہ ہے۔ماہرین نے مجموعی قومی پیداوار میں 3.7 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو میں جن شعبوں نے اہم کردار ادا کیا ان میں تجارت، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبے نمایاں ہیں۔