محکمہ زراعت پنجاب کا تیل دار اجناس کوفروغ دیکر زرمبادلہ بچانے کا اقدام قابل تحسین ہے ، زرعی ماہرین

پیر جنوری 12:26

قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی ترقی کے راہ پرڈالنے کیلئے زراعت پر خصوصی توجہ قابل ستائش ہے‘پاکستان زرعی اجناس دنیابھر میں بہت پسندکی جاتی ہیں ‘ان زرعی اجناس کے معیارکو بہتربناکرپاکستان بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کماسکتاہے‘ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان خوردنی تیل کی درآمدپر سالانہ 250ارب روپے خرچ کرتاہے اسے کم کرنے کیلئے فوری اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کا تیل دار اجناس کوفروغ دیکر زرمبادلہ بچانے کا اقدام قابل تحسین ہے اس سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ عوام کو بہترخوردنی تیل بھی میسرآئیگا۔

متعلقہ عنوان :