ذیابیطس کے مریضوں کیلئے روزانہ سیرکرنا ادویات سے اہم ہے، میاں لیاقت احمد علی

پیر 1 جنوری 2018 12:35

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے روزانہ سیرکرنا ادویات سے اہم ہے، میاں لیاقت ..
قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء)ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جوکہ کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں‘خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعددا 1 کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہرین ادویات میاں لیاقت احمدعلی نے کیا،ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس میں مبتلاء لوگ اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ‘روزانہ صبح شام پیدل واک کریں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے روزانہ سیرکرنا ادویات سے اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔